میتھی ملائی چکن بنانے کی آسان ریسیپی

اجزا:

چکن ایک کلو، کٹی میتھی ایک کپ، کٹی پیاز ایک کپ، کٹی ہری مرچ دو عدد، پسا دھنیا ایک چائے کا چمچہ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، کریم دو چائے کے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، دہی حسب ضرورت۔

ترکیب:

پہلے کٹی ہوئی ہری مرچ اور کٹی ہوئی پیاز کو پیس لیں۔ اب چکن پر ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی اور مصالحے لگا کر 30منٹ کیلئے رکھ دیں پھر تیل گرم کرکے ہری مرچ اور پیاز کا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ فرائی کرلیں۔

 اس کے بعد اس میں کٹی ہوئی میتھی اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ڈھکیں اور 20منٹ کیلئے رکھ دیں۔ آخر میں کریم ڈال کر دَم پر رکھیں اور نان کے ساتھ سرو کریں۔