نئی دہلی ایئرپورٹ پر سامان سے مگرمچھ کی کھوپڑی برآمد ہونے پر کینیڈین شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
کسٹمز حکام نے پیر کو 32 سالہ کینیڈین شہری کو دہلی کے ہوائی اڈے کے پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران روکا گیا، جس کے سامان سے مگر مچھ کے بچے کے جبڑے سے مشابہہ نوکیلے دانتوں والی کھوپڑی برآمد ہوئی جو کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کھوپڑی 777 گرام وزنی تھی۔ اس شخص کو بھارت کے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور کھوپڑی محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی۔
محکمہ جنگلات نے مزید کہا بناوٹ، دانتوں کا نمونہ، اچھی طرح سے بنی ہوئی سر کی ہڈیاں اور نتھنے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ایک مگرمچھ کے بچے کی کھوپڑی ہے۔
محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ کینیڈین شہری نے یہ کھوپڑی تھائی لینڈ سے خریدی تھی۔
ڈپٹی فارسٹ رینج آفیسر راجیش ٹنڈن نے اخبار کو بتایا کہ اس شخص کے پاس جنگلی حیات کی اشیا لے جانے کے لیے مطلوبہ اجازت موجود نہیں تھی۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال ایک 32 سالہ کینیڈین خاتون کو دہلی ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب ان کے سامان سے ایک نامعلوم جانور کے سینگ برآمد ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اسی طرح کے واقعے میں گذشتہ سال مارچ میں ایک 60 سالہ شخص کو انڈیا سے ”وائلڈ لائف ٹرافی“ اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔