بجلی کے بغیر چلنے والا منفرد ٹی وی

جنوری 2023 میں دنیا کا پہلا ایسا ٹیلی ویژن متعارف کرایا گیا تھا جسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں۔

امریکا کے ایک اسٹارٹ اپ ڈس پلیس نے یہ ٹی وی تیار کیا جس میں کوئی تار موجود نہیں بلکہ بیٹری سے پاور فراہم کی جاتی ہے۔

اب یہ کمپنی نے اس منفرد وائرلیس او ایل ای ڈی ٹی کے نئے ورژن کے ساتھ واپس آئی ہے اور اس بار ساؤنڈ بار بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

ویسے تو مکمل طور پر وائرلیس ہونا ہی اس ٹی وی کو منفرد بناتا ہے مگر اس کے نئے ماڈل میں یہ واحد نمایاں فیچر نہیں۔

55 انچ کا 4K او ایل ای ڈی ٹی وی کسی بھی سپاٹ دیوار میں خود کو چپکائے رکھ سکتا ہے اور کسی قسم کے ٹول کی ضرورت نہیں۔

جی ہاں واقعی اس ٹی وی میں زپ لائن نامی فیچر موجود ہے جس کی بدولت یہ ٹی وی خود کو دیوار سے نیچے گرنے نہیں دیتا۔

اس ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔

یعنی اسے کھڑکی سے چپکایا جاسکتا ہے، دیوار پر یا فرش پر کہیں بھی رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔

بجلی کے بغیر چلنے والا منفرد ٹی وی
اس ٹی وی کے لیے بجلی کی ضرورت نییں / فوٹو بشکریہ ڈس پلیس

یعنی اسے کھڑکی سے چپکایا جاسکتا ہے، دیوار پر یا فرش پر کہیں بھی رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔

مگر جب بیٹری بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس عمل کے دوران ٹی وی کے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے مگر زپ لائن کا مقصد اسے گرنے سے بچانا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر کسی وجہ سے ٹی وی کی سیل (seal) خراب ہو جائے یا دیوار میں کوئی خرابی ہو، تو زپ لائن فیچر خودکار طور پر اسے گرنے سے روکے گا۔

زپ لائن بالکل اس طرح کام کرے گا جیسے اسپائیڈر مین کے ہاتھ سے نکلنے والے جالے کرتے ہیں۔

ٹی وی کے اندر 10 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور ترین بیٹری موجود ہے جسے آپ جب مرضی بدل بھی سکتے ہیں۔

سنگل چارج پر یہ ٹی وی ایک ماہ (اگر روزانہ 6 گھنٹے چلایا جائے) تک چل سکتا ہے جس کے بعد دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

بجلی کے بغیر چلنے والا منفرد ٹی وی
اس کی مدد سے اسے دیوار پر چپکایا  جاتا ہے / فوٹو بشکریہ ڈس پلیس

اگر 55 انچ کا وائرلیس ٹی وی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے تو اب 27 انچ کا نیا ماڈل بھی دستیاب ہے جس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

اس ٹی وی کی قیمت 3 ہزار ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور کمپنی کی ویب سائٹ سے اسے خریدا جاسکتا ہے۔