پاراچنار: ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ آج 6 دن بعد ٹل کینٹ سے روانہ کردیا گیا۔
45 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، گھی، چینی اور روز مرہ کی اشیاء سمیت تاجروں کا سامان بھجوایا گیا ہے جب کہ قافلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مال بردار ٹرک پارا چنار، بوشہرہ، علی زئی اور دیگر متاثرہ علاقوں تک پہنچائے جائیں گے۔
کرم میں حالیہ کشیدگی کے بعد پہلا قافلہ 8جنوری کو روانہ کیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں ادویات اور سامان کی قلت میں کچھ حد تک کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب کرم میں ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکےلیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔