ایک فوٹوگرافر اور ایک ماڈل نے پانی کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل Ciara Antoski نے فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں 163.38 فٹ گہرائی میں فوٹو شوٹ کیا۔
اس مقصد میں ان کی مدد امریکی غوطہ خور وائن فرائی مین نے کی۔
اس سے قبل ان دونوں نے ہی 2021 میں زیرآب 21 فٹ گہرائی میں ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
فوٹوگرافر اور ماڈل نے نئے فوٹو شوٹ کے لیے کئی ماہ تک تکنیکی تربیت حاصل کی جبکہ دیگر پہلوؤں میں بھی مہارت حاصل کی تاکہ تصاویر یا ویڈیو کا معیار خراب نہ ہوسکے۔
اسٹیون ہیننگ نے اس وقت تصاویر کھینچیں جب ماڈل زیرآب 163.38 گہرائی میں مختلف پوز دے رہی تھی۔
انہوں نے یہ فوٹو شوٹ 19 دسمبر 2024 کو کیا تھا اور اب اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ فوٹو شوٹ زیرآب موجود بحری جہاز کے ملبے پر مکمل کیا گیا۔