بہن بھائیوں کے درمیان تعلقات عموماً مشترکہ یادوں، خاندانی روایات اور باہمی اختلافات پر مبنی ہوتے ہیں، مگر ایک سوال ہمیشہ زیر بحث رہتا ہے کہ والدین کو کس بچہ زیادہ پیارا ہے۔
اب سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دیا ہے۔ امریکہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے محققین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا کہ والدین اپنے بچوں میں لطیف انداز میں امتیاز کرتے ہیں، جو پیدائش کی ترتیب، شخصیت اور جنس پر مبنی ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ والدین عموماً سب سے چھوٹے بچے کے ساتھ زیادہ نرم سلوک کرتے ہیں، جبکہ بڑے بچے کو زیادہ آزادی دی جاتی ہے اور اسے کم کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، تحقیق نے یہ بھی بتایا کہ والدین عموماً بیٹیوں کو بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ توجہ دیتے ہیں، حالانکہ والدین کو خود بھی اس تعصب کا احساس ہوتا ہے، لیکن بچے اکثر اس سے بے خبر رہتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ وہ بچے جو زیادہ ذمہ دار اور ماحول کے مطابق ڈھالنے والے ہوتے ہیں، وہ اپنے بہن بھائیوں میں جس بھی نمبر پر ہوں، والدین کی زیادہ محبت حاصل کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیے کہ وہ اس غیر منصفانہ رویے پر دھیان دیں، کیونکہ جب بچے ایسا کچھ محسوس کرتے ہیں، تو وہ اس پر بات کرتے ہیں۔
یہ تحقیق جرنل "سائیکولوجیکل بلیٹن" میں شائع ہوئی۔