کراچی: نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے بچے صارم کی لاش مل گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 11 روز قبل لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کی تلاش کا سلسلہ جاری تھا، بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ معلوم ہوتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد بچے کے والدین کو 5 لاکھ روپے تاوان کا میسج موصول ہوا تھا۔
اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بچے کے گھر جا کر والدین سے ملاقات کی تھی اور بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔