کشتی کھلے سمندر میں کھڑی کی، 21 پاکستانیوں کو تاوان لے کر زندہ چھوڑا، انکشاف

مراکش میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تاوان لے کر زندہ چھوڑا گیا سنیگال ، موریطانیہ اور مراکش کے انسانی اسمگلر شامل،لوگ تشدد ، بھوک پیاس سے جاں بحق ہوئے 4 لڑکوں کو سر اور چہرے پر ہتھوڑے سے ضربیں لگائیں، سمندر میں پھینک دیا ، تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ابتدائی بیان میں خوفناک انکشافات سامنے آگئے وزیر اعظم کے حکم پر بھیجی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں کھڑی کر دی اور تاوان مانگا جس کے بعد 21 پاکستانیوں کو تاوان لے کر چھوڑ دیا گیا ۔کشتی میں موجود افراد کو کھانے پینے کی شدید قلت کا بھی سامنا رہا ۔کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی جس میں سنیگال ، موریطانیہ اور مراکش کے انسانی اسمگلر شامل ہیں۔کشتی میں سوار بیشتر لوگ تشدد ، بھوک پیاس اور سرد موسم کے باعث جاں بحق ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کے لیے ایک حکومتی ٹیم بھیجنے کا حکم دیا تھا، جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔