پاک بھارت آغاز دوستی کے 13 ویں امن کیلنڈر کا اجراء

پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے طلبہ کی بنائی گئیں پینٹگز پر مشتمل 13 ویں پاک انڈیا امن کیلنڈ رکا  اجراء کردیا گیا۔

پینٹنگز کے علاوہ امن کیلنڈر میں امن اور بقائے باہمی کے مقصد کی حمایت کرنے والی ممتاز شخصیات کے پیغامات بھی شامل ہیں۔

پاک بھارت امن کلینڈر 2025 ء کا اجراء گزشتہ روز بھارتی شہر گڑگاں میں کیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں پاکستان میں بھی امن کیلنڈرکے اجراء کی تقریب ہوگی۔

پاک بھارت امن کیلنڈرکا اجراء کرنیوالی غیرسرکاری تنظیم آغاز دوستی کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق امن کلینڈر کے اجراء کے موقع پر پرامن بقائے باہمی کی امیدوں کا اشتراک کے موضوع پر مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سماجی کارکن اور ڈائریکٹر نیشنل گاندھی میوزیم ڈاکٹر اے  انملائی، بیسٹ مین آف انڈیا سے مشہور ماحولیاتی کارکن راکیش کھتری اور امیت کپورصدر  آئی ڈبلیو ایس انڈیا شریک تھے۔

مباحثے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی آصف محمود نے ورچوئل شرکت کی۔

آغاز دوستی کی کنوینیئر ڈاکٹر دیویکا متل نے کہا معصوم اور غیرسیاسی ذہن کی پینٹنگز والا کیلنڈر خطے میں امن، دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔