ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کا ردعمل آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کے اقتصادی کمشنر نے کہا ہے کہ اقتصادی مفادات کے دفاع کی ضرورت پڑی تو ہم تیار ہیں۔

امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پچھلے دور میں عائد پابندیوں کا مناسب جواب دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارتی تنازع کی قیمت امریکا سمیت سب کو چکانا ہوگی۔ یورپی یونین میکسیکو کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مضبوط کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے ملائیشیا کے ساتھ بھی فری ٹریڈ ڈیل پر مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔