کراچی ائیرپورٹ کے قریب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 3 انسانی اسمگلرز گرفتارکرلیے۔
ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ائیرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے۔ جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔