حب آٹو کراس ریلی میں کار کو حادثہ، زخمی انتظامی کارکن انتقال کرگیا، ریلی منسوخ

حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن انتقال کرگیا۔

حب آٹو کراس ریلی کے دوران ٹریک کی سائیڈ میں کھڑا انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق دانش کو فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

دانش کے انتقال کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔

اس کے علاوہ ریلی میں شامل ہونے والے ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔