لاہور میں شفیق آباد پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اپنے سگے باپ کی کمائی گئی رقم اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ملزم نے جھوٹ بولتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور اس کی رقم چھین لی گئی ہے۔ تاہم، پولیس کی فوری کارروائی اور تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔
دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم اپنے باپ کی محنت سے کمائی ہوئی رقم موٹر سائیکل کے ٹاپے میں چھپائی تھی۔
پولیس نے ملزم صداقت کی صداقت کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اس کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شفیق آباد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔