کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے جاں بحق

کراچی کے بلدیہ قائم خوانی چوک میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو ہجوم نے مار مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی کہ چار میں سے دو ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اور حیرت انگیز طور پر ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے،شہری کسی طرح ڈاکو پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ بعد میں انہوں نے اسے مار مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مارے گئے ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔