جرمن شہری نے 120 دن زیرِ آب رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

جرمن ایرو اسپیس انجینئر نے طویل عرصے تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جرمن ایرو اسپیس انجینئر روڈیگر کوچ نے 120 دن زیرِ آب رہ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں بنایا۔

سوزانا رئیس نے تصدیق کی ہے کہ روڈیگر کوچ 26 ستمبر کو پاناما کے علاقے Puerto Lindo کے سمندر کے نیچے تین سو بیس اسکوائر فٹ کے کیپسول میں منتقل ہوئے تھے اور پورے 120 دن بعد 24 جنوری کو وہاں سے باہر نکلے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں پانی کے اندر 100 دن گزارے تھے۔