لاہور میں پہلی مرتبہ اپنی روایت کی انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جسے دوسرے ممالک کے لوگ دیکھنے آپہنچے۔
دنیا بھر میں بڑی اور مہنگی شادی کی تقریبات تو دیکھی ہی جاتی ہیں لیکن مرغا مرغی کی انوکھی شادی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔
جی ہاں لاہور میں مرغا اور مرغی کی شادی کی شاہانہ تقریب نے وہاں موجود مہمانوں کو بھی حیران کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مرغا مرغی کی شادی باقاعدہ میرج ہال میں کی گئی، مرغا اور مرغی کو پارلر سے تیار کروایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دلہن یعنی مرغی کو پھولوں سے سجی گاڑی پہ بٹھا کر پارلر لے جایا گیا جہاں پر اس کو دلہن کی طرح سجایا گیا، اور دولہا میاں یعنی مرغے کو بھی پارلر سے تیار کروایا گیا۔
ہال میں پہنچتے ہی براتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر مرغا مرغی کا استقبال کیا شادی میں آئے مہمانوں کے ساتھ غیر ملکی بھی اس انوکھی شادی سے خوب خوش دکھائی دی دیئے۔
صرف یہی نہیں بلکہ مرغا اور مرغی کو اسٹیج پر بٹھا کر دودھ پلائی کی رسم اور منہ دکھائی پر سونے کی چین بھی پہنائی گئی بعد میں تمام مہمانوں نے انہیں اپنے سجائے ہوئے پنجرے میں چھوڑ دیا۔