یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں 2 ہزار 860 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے نکالے گئے ہیں ، دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے نکالا کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی “رائٹ سائزنگ پالیسی” کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔
ذرائع مزید بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں سے بیشتر 10 سال سے زائد عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ اگست 2024 میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزیرِاعظم نے اس پر تجاویز طلب کی تھیں۔ حکومت نے اسٹورز کو دی جانے والی 50 ارب روپے کی سبسڈی بھی بند کر دی ہے۔