لاہور: رمضان المبارک کے دوران بارشوں کی پیش گوئی، موسم خوشگوار رہے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 4 مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہوں گی، مری اور گلیات میں برفباری کا امکان بھی ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 مارچ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، آج لاہور کا درجہ حرارت کم ہوکر 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا.