ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کی سیاسی تکرار سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی، اور اب اس تلخی سے متاثر ہوکر ایک اور مزاحیہ اے آئی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کا شاہکار ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ زیلنسکی، ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ کر بحث کو ہاتھا پائی میں بدل دیتے ہیں۔ پھر دونوں لیڈر کرسیوں سے اٹھ کر باکسنگ کے اسٹائل میں ایک دوسرے پر مکے برساتے ہیں، جیسے کوئی ریسلنگ میچ چل رہا ہو۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے حقیقی ملاقات میں بھی دونوں رہنماؤں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد ٹرمپ نے زیلنسکی کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ جب یوکرین امن کے لیے سنجیدہ ہو جائے تو زیلنسکی واپس آ سکتے ہیں۔