عیدالفطر کے موقع پر 5 چھٹیاں دیے جانے کا امکان

فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے 29 روزے ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رمضان کے آغاز سے ہی عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کی شام پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شوال کا چاند نظر آ سکتا ہے، کیونکہ اس وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی جو رویت کے لیے ضروری شرائط پوری کرتی ہے۔

اگر 30 مارچ کو چاند نظر آ گیا تو عیدالفطر 31 مارچ سے 2 اپریل تک منائی جائے گی، لیکن اگر رمضان کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عید یکم اپریل سے 4 اپریل تک ہوگی۔

چونکہ سرکاری ملازمین کیلئے ہفتہ اور اتوار پہلے ہی تعطیل ہوتی ہے، اس لیے اس بار عیدالفطر کے موقع پر کم از کم 5 چھٹیوں کا امکان ہے۔ تاہم اس کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔