کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے پولیس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 مشتبہ گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا اعلیٰ افسران کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں۔