لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں دوبارہ خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 259 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صحت کے لیے انتہائی مضر سطح ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق، آلودگی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث سانس کی بیماریاں، آنکھوں میں جلن اور دیگر صحت کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب، شہر میں درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔