کوئنزلینڈ میں سمندری طوفان الفریڈ کی تباہ کاریاں

سمندری طوفان الفریڈ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ سے ٹکرا گیا، طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام تباہ ہوگیا۔ ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ خراب موسم کے باعث ایک ہزار سے زائد اسکول بند رہے، اور برسبین شہر کو بچانے کے لیے تین لاکھ سے زائد ریت کی بوریوں سے حفاظتی پشتے تعمیر کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ طوفان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ الفریڈ کو کوئنز لینڈ سے ٹکرانے والا نصف صدی کا سب سے بڑا طوفان قرار دیا جارہا ہے۔