پاکستان کو چین سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع

اسلام آباد: چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے چین کا تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

چین کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔ وزارت خزانہ نے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، چین کے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔