اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے، جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار سے شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث 9 سے 16 مارچ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوں گی، جبکہ 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کے پیش نظر اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔