وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے مل کر "ون پیشنٹ ون آئی ڈی" نظام کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد عوام کو گھر بیٹھے علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس نظام کے تحت ہر مریض کو ایک منفرد آئی ڈی دی جائے گی، جو ملک بھر میں ان کے میڈیکل ریکارڈ تک فوری رسائی کو ممکن بنائے گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور محدود طبی وسائل کے پیش نظر، ٹیلی میڈیسن ایک مؤثر حل ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مریض گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لے سکتے ہیں۔