پلاسٹک سرجری کی افواہیں، مونی رائے نے خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکارہ مونی رائے، جو ڈرامہ ’’ناگن‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، آخرکار سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری تبدیلیوں پر ہونے والی تنقید اور پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر بول پڑیں۔

حالیہ مہینوں میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے یہ تبصرے کیے جا رہے تھے کہ مونی نے مبینہ طور پر پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک تقریب میں کہا:

"میں ایسی باتوں کو نظرانداز کرتی ہوں، جو لوگ اسکرین کے پیچھے چھپ کر دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، میں انہیں اہمیت نہیں دیتی۔"

سوشل میڈیا پر ان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن پر بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے:پیشانی کو چھپانے کا اچھا طریقہ!"
"ہر پبلک اپئیرنس کے ساتھ نئی سرجری؟"

اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’دی بھوتنی‘ پر کام کر رہی ہیں، جو ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ سنجے دت، پلک تیواری اور سنی سنگھ بھی جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم 18 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اکشے کمار کی ’کیسری 2‘ سے مقابلہ کرے گی۔