=
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ملک، خاص طور پر چین، جو امریکا کے ساتھ غیرمنصفانہ تجارتی رویے کا مظاہرہ کرتا ہے، ٹیرف سے بچ نہیں سکتا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موبائل فونز پر ٹیرف جلد ہی نافذ کیا جائے گا، لیکن اس میں کچھ نرمی بھی رکھی جائے گی۔ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، اور ممکن ہے کہ کچھ کمپنیوں کو رعایت بھی دی جائے۔
دوسری طرف، چین نے امریکا سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے اور باہمی احترام کی بنیاد پر واپس آئے۔ چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا کو اپنی غلطیوں کی اصلاح کے لیے اہم اقدامات کرنے چاہئیں۔