مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ پارلیمان کی منظوری اور صدر محمد معیزو کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، تاہم دہری شہریت رکھنے والے افراد دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں۔