ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کو 5۔3 ارب ڈالر کے اسلحے کی سپلائی منظور کر لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 3.5 ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو جدید فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فراہم کیے جائیں گے، جو ایریزونا میں قائم 'آر ٹی ایکس کارپوریشن' کے ذریعے مہیا کیے جائیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ معاہدہ امریکا کی خارجہ پالیسی کے اہداف اور قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل میں معاون ہوگا، جبکہ خلیجی خطے میں استحکام برقرار رکھنے کی امید بھی ظاہر کی گئی ہے۔