منگل اور بدھ کی درمیانی شب

وہ پشاوری جو معاش کی تلاش میں اپنی جنم بھومی کو تیس چالیس سال پہلے چھوڑ کر اغیار کے دیس جا بسے وہ اگر مڑ کر واپس پشاور آئیں تو شاید اس کے پرانے محلوں گلیوں اور سڑکوں کو پہچان نہ پائیں کہ ان کا حلیہ وقت کے ظالم ہاتھوں سے کافی حد تک بگڑ چکا ہے دلیپ کمار جیسے لوگ تھوڑی ہوتے ہیں جو 1988 میں جب پچاس برس بعد پشاور آئے تھے تو بغیر کسی بھول چوک کے اپنے آبائی گھر بغیر کسی اور کی نشان دہی پہنچ گئے ان کو اپنے محلے کا رستہ یاد تھا۔ ان جملہ ہائے معترضہ کے بعد عرض ہے کہ جس بات کا خدشہ تھا انجام کار وہ ہو کر رہابھارت نے پاکستان سے جنگ تو چھیڑ دی ہے پر ماضی کی طرح پاکستان پر پہلے ہی وار سے اسے اندازہ تو ہو گیا ہوگا کہ اس نے کس پر ہاتھ ڈالا ہے پاکستان کی ائیر فورس نے پہلی ہی جھڑپ میں بھارت کے چھ جنگی جہازوں کو گرا دیا جن میں رافیل جنگی جہاز بھی شامل تھے جن پر بھارت 
کو بڑا گھمنڈ تھا اس واقعہ سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا کہ پیشہ ورانہ مہارت میں پی اے ایف کا جواب نہیں ہے اب تک جو بات واضح ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ بھارتیوں نے شہری آبادیوں پر حملے کئے جب کہ ہم نے جواب میں صرف بھارتی عسکری مقامات پر جوابی کاروائی کی ہے بھارت نے چوروں کی طرح رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا پر پاک افواج کو چوکس اور مستعد پایا جس سے ایک مرتبہ بھر ثابت ہو گیا کہ افواج پاکستان بھلے وہ فضائیہ ہو بری فوج ہو یا بحریہ پیشہ ورانہ مہارت میں وہ بھارت سے کئی کوس آ گے ہے اور اسکا تمام تر کریڈٹ ان افراد کو 
جاتاہے کہ جو میرٹ اور صرف میرٹ پر جوانوں کو افواج پاکستان کیلئے منتخب کرتے ہیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کرنیوالے بھارت کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ پاکستانی افواج بیدار ہیں اور اان کو میدان جنگ میں نیچا دکھانا مشکل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ لاابالی قسم کا انسان ثابت ہوا ہے‘ کافی لوگوں کو حیرت ہوئی جب اگلے روز اس نے مودی کو آ ڑے ہاتھ لے کر کہا کہ بھارت سے یہ توقع نہ تھی کہ وہ پاکستان سے جنگ چھیڑنے میں پہل کرے گا۔ اب خدا کرے مودی سرکار عقل کے ناخن لے‘ بھارت کو ویسے اندازہ ہو گیا ہے کہ پاکستان پر حملہ لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہو گا اور اس کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں پر ہندو بنیا بڑا شاطر ثابت ہوا ہے اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ چین نے پاکستان کیلئے جن دوستانہ جذبات کا اظہار کیا ہے وہ پاکستان کے لئے بڑے اطمینان کا باعث ہے۔ ترکی نے بھی موجودہ پاک بھارت تنازعہ میں پاکستان سے جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ بھی پاکستان کے لئے خوشی کا باعث ہے۔