وطن عزیز کی سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کے حادثات کے باعث روزانہ درجنوں ہلاکتیں ہو رہی ہیں شاذ ہی کوئی ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلاتا ہو ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو لگتا ہے کہ جیسے کھلی چھٹی دے رکھی ہو کہ وہ سڑکوں پر ون ویلنگ بھی کرتے پھریں والدین بھی اپنے بچوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے سے منع نہیں کرتے اس لئے روزانہ کئی موٹر سائیکل سوار یا تو ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں اور یا پھر جسمانی طور پر معذور ہو رہے ہیں۔ مقننہ کو فوراً سے پیشتر قانون میں ترمیم کر کے اس ضمن میں سخت قوانین پر مشتمل بل پاس کرنا ہو گا اور ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانے والوں کو نکیل ڈالنا ہو گی اور اگر کوئی جواں سال لڑکا یا لڑکی کو بغیر ہیلمٹ پکڑا جائے تو اس کے والد یا سربراہ کے خلاف بھی پولیس پرچہ کاٹے کیا ہی اچھا ہو اگر ان کا موٹر سائیکل بھی بحق سرکار ضبط کر لیا جائے اور ان کا ڈرائیونگ لائسنس دس سال کے لئے کینسل کر دیا جائے۔ہم پہلے بھی کئی بار عرض کر چکے ہیں کہ ملک میں جس طرح موٹر سائیکلوں کا بہاؤ آیا ہوا ہے ان کے لئے ضابطہ ہونا اور اس پر عمل درآمد بہت ضروری ہے جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا کہ اگر ٹریفک پولیس یا پولیس والے کسی ایسے موٹر سائیکل سوار کو پکڑلیں جس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ون ویلنگ کی ہو یا اس کے پاس ایسی موٹر سائیکل موجود ہو جو کہ ون ویلنگ کے لئے ہی استعمال ہوتی ہے اور یہ بات ٹریفک پولیس والے بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ کس طرح کی موٹر سائیکل ون ویلنگ میں استعمال ہوتی ہے تو ایسی موٹر سائیکل کو بحق سرکار ضبط کرلیا جائے اور والدین کی طرف سے ضمانت ملنے کے بعد ہی موٹر سائیکل سوار کو چھوڑا جائے۔ آج وطن عزیز کے کئی شہر ایسے ہوں گے کہ جن میں وہاں کے کسی میونسپل ادارے کے پاس کوئی فعال اور قابل اعتبار فائر بریگیڈ سسٹم موجود ہو کہ جو کسی جگہ ناگہانی لگی آ گ کو بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہو لامحالا متعلقہ حکام کو افواج پاکستان یا کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ سے مدد مانگ کر ان پر تکیہ کرنا پڑتا ہے یہ یقینا ایک بہت افسوسناک امر ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
لاجواب لوگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کرکٹ کے کھیل سے جڑے چند حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
روڈز کی اہمیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی و عالمی امور
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
دنیا کے بدلتے رنگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
نوروز کا پس منظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم عالمی اور قومی ایشوز کا ایک جائزہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ