بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس ائر کرافٹ کیریئر پاکستان کی طرف روانہ کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) — بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنی بحریہ کے مغربی بیڑے کو شمالی بحیرہ عرب میں تعینات کر دیا ہے، جو کراچی کی حدود میں کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارتی نیول اسٹرائیک گروپ میں ایئرکرافٹ کیریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ ان میں سے کئی جنگی جہاز جدید روس-بھارت ساختہ براہ موس (BrahMos) سپرسونک میزائلوں سے لیس ہیں۔ یہ میزائل 3 میک (Mach 3) کی رفتار سے 500 میل تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
عسکری ماہرین کے مطابق اس تعیناتی سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے اور کسی بھی غلط فہمی کی صورت میں صورتحال نہایت سنگین ہو سکتی ہے۔ دونوں ممالک جوہری طاقت کے حامل ہیں اور اس قسم کی فوجی نقل و حرکت دنیا بھر میں تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔
پاکستان میں پہلے سے موجود ترکی کے بحری جہاز پاک بحریہ کے جہازوں اور آبدوزوں کے ساتھ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ریڈ الرٹ ہیں