اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل (NCIMC) کی 09 مئی 2025، شام 5 بجے کی رپورٹ کے مطابق 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج نے لپا، حویلی، بھمبر، چناری اور حاجیرا کے سیکٹرز میں نہتے شہریوں پر گولہ باری کی۔ پاک افواج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
اسی دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 77 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ یہ ڈرونز راولپنڈی، لاہور، کراچی، سیالکوٹ، بہاولپور، اٹک اور دیگر شہروں میں داخل ہوئے تھے، جنہیں پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
▪️ ڈرون مار گرائے جانے کی تفصیل:
-
لاہور: 06
-
راولپنڈی: 03
-
کراچی: 04
-
سیالکوٹ: 04
-
اٹک: 05
-
بہاولپور: 05
-
نرورال، گوجرانوالہ، بھمبر، چناری، حاجیرا، اور دیگر مقامات پر بھی متعدد ڈرونز تباہ کیے گئے۔
▪️ جانی نقصان:
-
جاں بحق: 5 افراد
(اٹک، راولپنڈی، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، کراچی) -
زخمی: 22 افراد
(لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، حاجیرا، حویلی، بھمبر، لپا، چناری)
▪️ ذرائع:
پولیس کنٹرول روم، میڈیا رپورٹس اور آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان واقعات پر اعلیٰ سطحی نگرانی جاری ہے اور دفاعی ادارے مکمل الرٹ ہیں۔