مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر سمیع رشید نے اپنی اہلیہ سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں سمیع نے بتایا کہ وہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے تھے، لیکن گردش کرتی خبروں نے انہیں وضاحت پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان کچھ مسائل ضرور ہیں لیکن وہ سنگین نہیں تھے، البتہ سوشل میڈیا نے انہیں بڑا بنا دیا۔ سمیع کے مطابق رشتوں میں جب انا شامل ہو جائے تو بات بگڑ جاتی ہے، مگر وہ طلاق جیسے اقدام کے حق میں نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سحر حیات نے جو "سنگل مدر" کی بات کی ہے وہ ان کی جانب سے منظور شدہ نہیں، اور وہ اب بھی رشتہ نبھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سمیع نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی سے ایک ماہ سے نہیں مل سکے اور صرف ویڈیوز میں ہی دیکھ پاتے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، اور ان کے درمیان بھی معمولی ان بن تھی، جس نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی رخ اختیار کر لیا۔