ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات،گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، مری، گلیات اور گجرات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز نوشہرہ، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہوئی۔ بالاکوٹ میں 11 ملی میٹر، سیدو شریف میں 7 ملی میٹر اور کاکول میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ اور دیر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔