امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اپنے دوسرے دور حکومت کے پہلے دورے پر سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے، جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس دورے میں امریکا اور قطر کے درمیان 42 ارب ڈالر مالیت کے اہم اور تاریخی تجارتی معاہدے طے پائے۔
صدر ٹرمپ نے قطر میں واقع العدید ایئربیس کا دورہ بھی کیا اور وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران ان کی انتخابی مہم کے دوران مشہور ہونے والا پارٹی نغمہ بجایا گیا، جس پر انہوں نے چند لمحوں کے لیے اپنا روایتی "ٹرمپ ڈانس" بھی کیا۔
اس رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ان کے حامیوں نے اسے "فتح کا رقص" قرار دیا۔ امریکی فوجیوں نے بھی اس موقع پر جوش و خروش سے تالیاں بجائیں۔ صدر ٹرمپ نے معاہدوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قطر کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عزم دہرایا۔
THE TRUMP DANCE MAKES AN APPEARANCE