پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کا بینچ مارک 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 979 پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 285 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔