اولاد کی خواہش نے جان لے لی، حکیمی دوا سے خاتون کا انتقال

فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں اولاد کے خواہشمند شوہر نے بیوی کو حکیم کی دوا کھلا دی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی.

پولیس کے مطابق، نوشیر نامی شخص نے اپنی بیوی ثنا نور کے لیے حکیم سے دوا حاصل کی، تاہم دوا کھانے کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور گردے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی.

پولیس نے متوفیہ کی والدہ کی مدعیت میں شوہر اور حکیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تاکہ دوا کے اجزاء اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے