سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5659 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 66 ڈالر مہنگا ہوکر 3310 ڈالر پر پہنچ گیا ہے، جو دنیا بھر میں مہنگائی اور غیر یقینی معاشی صورتحال کا عکس ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور مقامی سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے۔