بریکنگ نیوز! مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی ابتدائی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ نظرثانی کیس کی سماعتیں براہ راست دکھانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے، جبکہ بنچ کی دوبارہ تشکیل کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد کیس سننے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ 11 رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت اب پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ پیر کو وہی 11 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جو سپریم کورٹ سے براہ راست دکھائی جائے گی۔ دو ججز کو بھی حتمی فیصلے میں شمار کیا جائے گا، حالانکہ وہ پہلے ہی نظرثانی کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر چکے ہیں۔ ان دونوں ججز نے کہا ہے کہ ان کے ووٹ کو حتمی فیصلے میں شمار نہیں کیا جا سکتا، لیکن 11 رکنی بنچ نے ان کے اس بیان کے برعکس فیصلہ دیا ہے کہ ان کا ووٹ حتمی فیصلے میں شامل ہوگا۔