ِ٘ٔعالمی مالیاتی ادارے کا پاکستان کے معاشی استحکام میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

عالمی مالیاتی ادارے  نے پاکستان کے معاشی استحکام میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ورلڈ بینک شہباز شریف کے اقدامات کا معترف ہے، 

وزیراعظم شہباز شریف نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرواکنامک سطح پر اصلاحات میں تیزی لائی جائیگی اور عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا۔ 

ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں صوبہء پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔ملاقات میں مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ۔ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔  

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے کی جہاد اظہورکی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔