آئی ایم ایف کا مطالبہ: ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کی تجویز

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکس حکام کے اختیارات کو مزید وسعت دی جائے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ 26-2025 میں پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے اور ٹیکس چوری پر فوجداری مقدمات درج کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ مزید برآں، سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے، زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے اور پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

پاکستان کا سالانہ بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا، اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔