دو دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا بڑا اضافہ

دو دن کی کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 3,309 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
اس اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 1,400 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 1,200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 32 روپے اور 10 گرام 27 روپے مہنگی ہو گئی۔