آلو بخارا ایک مزیدار پھل اور گرمیوں کی سوغات ہے جو ذائقے میں میٹھا اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔
آلو بخارے میں فائبر کے ساتھ ساتھ وٹامنز، نمکیات، منرلز اور کاربوہائیڈریٹس بھی پائے جاتے ہیں۔
ویسے تو ہر عمر کے افراد کو ہی آلو بخار کے فوائد سے لطف اندوز ہونا چاہیے لیکن حاملہ خواتین کو آلو بخارے کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
خون کی کمی کو دور کرے
حمل کے دوران خون کی کمی ایک عام مسئلہ ہے جس کیلئے ضرروی ہے کہ آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کیا جائے۔
آلو بخارا بھی خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو خون کے سرخ خلیات بنانےکا کام کرتا ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور
آلو بخارے میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈینٹ کا بھی خزانہ ہے جو آپ کے جسم کو تیزابیت کے نقصان سے بچاتا ہے۔
قبض کو دور کرے
حمل کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے پھل سبزیوں کے زائد استعمال کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ قبض کی شکایت سے بچا جاسکے، کیوں کہ قبض کی وجہ سے حمل پر برا اثر پڑ سکتا ہے، اسی لیے بھی آلو بخارے کا استعمال مفید ہے۔
ہڈیوں کی نشوونما کیلئے مفید
اس پھل میں وٹامن اے کی بھاری مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کی نشوونما میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، مزید برآں اس میں پوٹاشیم، وٹامن کے، کیلشیئم اور فاسفورس بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
قبل از وقت زچگی کے درد سے بچائے
آلو بخارے میں میگنیشیم کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو پٹھوں کے ابتدائی سکڑاؤ کے خطرے کو کم کر سکتا ہے جس سے قبل از وقت بچے کی پیدائش کے مسئلے پر بھی قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔