انسانی جسم کو اندر سے کھانے والی فنگس، عالمی وبا کا خدشہ

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایسپرجیلوس نامی فنگس پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ فنگس ایسپرجیلوسس نامی بیماری کا باعث بنتا ہے، جو پھیپھڑوں پر حملہ کرتی ہے اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ اس فنگس کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے، اور اب یہ شمالی امریکا، یورپ، چین اور روس جیسے علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے۔

محقق نورمن وین رائن کے مطابق فنگس وائرس اور بیکٹیریا کی طرح خطرناک ہیں، لیکن ان پر تحقیق کم ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہر سال 25 لاکھ افراد فنگس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں، اور اصل تعداد شاید اس سے بھی زیادہ ہو۔