وزن کم کرنے کے لیے 9 بہترین غذائیں، ماہرین کی تجویز

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے غذا کا درست انتخاب بے حد اہم ہے۔ کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو اگر روزمرہ خوراک کا حصہ بن جائیں تو وزن گھٹانے میں حیرت انگیز مدد دے سکتی ہیں۔

یہ غذائیں عام طور پر کیلوریز میں کم لیکن فائبر، پروٹین یا صحت مند چکنائیوں سے بھرپور ہوتی ہیں، جو دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس دیتی ہیں اور مجموعی طور پر کم کھانے میں مدد کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ غذائیں خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتی ہیں، نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہیں اور میٹابولزم کو تیز کرتی ہیں۔

یہاں 9 ایسی غذاؤں کی فہرست دی جا رہی ہے جنہیں وزن کم کرنے کے لیے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے:

سبز پتوں والی سبزیاں: فائبر اور وٹامنز سے بھرپور، کم کیلوریز والی غذائیں۔

دلیہ (اوٹس): حل پذیر فائبر سے بھرپور، جو پیٹ بھرنے کا احساس طویل کرتا ہے۔

یونانی دہی: پروٹین اور پروبائیوٹکس سے بھرپور، جو آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

انڈے: اعلیٰ معیار کا پروٹین، جو بھوک کے ہارمونس کو متوازن رکھتا ہے۔

چیا کے بیج: فائبر اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور، جو پیٹ بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ایووکاڈو: صحت مند چکنائیوں اور پوٹاشیم سے بھرپور، جو پانی کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔

بیریز: اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور، جو شوگر لیول کو قابو میں رکھتی ہیں۔

گریاں: پروٹین اور صحت مند چکنائیاں، جو فالتو کھانے سے بچاتی ہیں۔

دالیں اور پھلیاں: پودوں سے حاصل ہونے والا پروٹین اور فائبر، جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔