جلد کی صحت پر خوراک کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں، اور کچھ مشروبات وقت کے ساتھ جلد کو بے رونق، خشک اور قبل از وقت بوڑھا بنا سکتے ہیں. ہارورڈ سے تربیت یافتہ غذائی ماہر ڈاکٹر ٹیری شنٹانی نے پانچ عام مشروبات کی نشاندہی کی ہے، جو جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں.
سافٹ ڈرنکس – ان میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کولیجن کو نقصان پہنچا کر جلد کو کمزور اور جھریوں کا باعث بن سکتی ہے.
ڈائیٹ سوڈا اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات – یہ جلد کی اندرونی سوزش کو بڑھاتے ہیں اور بعض افراد میں الرجی یا جلدی خارش پیدا کر سکتے ہیں.
انرجی ڈرنکس – کیفین اور اضافی چینی جلد کو پانی کی کمی کا شکار بنا کر اسے خشک اور بے رونق کر دیتی ہے.
ڈیری پر مبنی مشروبات – کچھ تحقیقات کے مطابق، زیادہ ڈیری کا استعمال مہاسوں اور جلدی مسائل کو بڑھا سکتا ہے.
مصنوعی فلیور والے جوسز – اضافی چینی اور مصنوعی ذائقے جلد کی اصل چمک ختم کر سکتے ہیں، اس لیے تازہ پھلوں کے جوس کو ترجیح دی جانی چاہیے.
جلد کی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن خوراک اور قدرتی مشروبات کا استعمال ضروری ہے