درجہ حرارت میں اضافے سے حاملہ خواتین کی صحت پر منفی اثرات

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ دنیا بھر میں زچگی کی صحت اور پیدائش کے نتائج پر منفی اثر ڈال رہا ہے.

کلائمیٹ سینٹرل کے تجزیے کے مطابق، گزشتہ 5 سالوں میں سالانہ اوسط درجہ حرارت میں دگنا اضافہ ہوا، جس سے تقریباً 90 فیصد ممالک اور 63 فیصد شہروں میں حاملہ خواتین کے لیے خطرناک حد تک گرمی بڑھ گئی ہے.

کلائمیٹ سینٹرل کے نائب صدر ڈاکٹر کرسٹینا ڈہل کے مطابق، شدید گرمی کا ایک دن بھی حمل کی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی صحت مند حمل کے خلاف مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے.

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد درجہ حرارت حاملہ خواتین میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، زچگی کی شدید بیماری، بچے کی مردہ پیدائش اور قبل از وقت پیدائش جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے