کیا چکن کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے؟ ماہرین کے مطابق یہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ چکن کس انداز میں تیار اور پکایا جا رہا ہے۔
پروسیسڈ چکن جیسے نگٹس، ساسیجز اور ہاٹ ڈاگز میں شامل کیمیکل پریزرویٹوز، نمک اور نائٹریٹس کینسر کے خطرات بڑھا سکتے ہیں۔
زیادہ گرمی پر پکایا گیا چکن جیسے باربی کیو یا فرائیڈ چکن میں پیدا ہونے والے کیمیکل بھی کینسر سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
مزید برآں، زیادہ گوشت اور کم سبزی والی غذا آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔